پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں 22صفر کے مرکزی جلوس میں ہزاروں عزاداران امام مظلومؑ کی شرکت

جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس کیجانب سے سخت انتظامات کئے گئے

شیعت نیوز :ڈیرہ اسماعیل خان میں 22صفر کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیجانب سےسخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس میں ہزاروں عزادارن امام حسینؑ نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق چہلم امام حسینؑ کی مناسبت سے ڈیرہ اسماعیل خان میں 22صفر کےمرکزی جلوس کا آغاز امام بارگاہ حضرت غازی عباس علمدارؑ سے ہوا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات گیارہ بجے کے قریب امام بارگاہ امام علیؑ المعروف جامع مسجد یاعلیؑ پراختتام پذیر ہوا۔جلوس کی سیکیورٹی کے کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاربھی جلوس میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم سپاہ صحابہ کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام

دوران جلوس نوحہ خواں حضرات کے علاوہ مقامی علماء اور زاکرین کی جانب سے مصائب امام حسینؑ پیش کئے گئے۔ جلوس عزاء کے راستے میں مقامی مومنین کی جانب سے عزاداروں کے لئے وسیع پیمانے پر نیاز اور سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔دوران جلوس واپڈا کی جانب سے بنا کسی پیشگی وارننگ کے تین مرتبہ بجلی کی فراہمی معطل کی گئی، جس کے خلاف شرکائے جلوس نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button