پاکستان

آئی جی پنجاب عارف نواز کا چہلم امام حسینؑ کی سیکیورٹی پر افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین

پنجاب پولیس نے جس جذبے اور لگن سے سیکیورٹی کے فرائض انجام دئیے وہ لائق تحسین ہیں

شیعت نیوز :آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے حوالے سے پنجاب پولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔عارف نواز خان نے کہا کہ پنجاب پولیس نے جس جذبے اور لگن سے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے ، وہ انتہائی لائق تحسین ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لاہور میں ایلیٹ فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب عارف نواز خان کا کہنا تھا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر پنجاب پولیس کے افسروں اور جوانوں نے جس جانفشانی اور خلوص کیساتھ مجالس و جلوس ہائے عزاء اور عزاداران امام حسینؑ کی حفاظت کے فرائض انجام دیئے وہ لائق تعریف ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں بہترین کارکردگی اور فرائض سر انجام دینے پر تمام پولیس فورس بشمول ضلعی پولیس، ایلیٹ، پنجاب ہائی وے پٹرول، پی سی، ڈولفن، پیرو، وائرلیس اسٹاف، ٹریفک اسٹاف، کنٹرول روم اسٹاف اور منسٹریل اسٹاف کو مبارک باد دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :چہلم حضرت امام حسینؑ کی مناسبت سے لاہور کے علاقے اسلام پور ہ میں تعزیہ وعلم کا جلوس

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھےکہ چہلم امام حسینؑ کے موقع پر پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کی فرض شناسی اور بھرپور محنت کی وجہ سے صوبہ بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رہی۔ انہوں نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی کو برقراررکھنے اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے افسران و اہلکار مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں اور پبلک سروس ڈلیوری کی بہترین فراہمی کے ذریعے پولیس اور عوام کے درمیان روابط کو بہتر سے بہتر بنائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button