پاکستان

صدہ بازار واقعے کو جواز بناکر فرقہ واریت پھیلانے کی اجازت نھیں دیں گے،میجر جنرل اسد نواز

صدہ بازار میں فرقہ واریت پھیلانے والے تکفیری عناصر کے خلاف کاروائی کریں گے

شیعت نیوز :صدہ بازار واقعے کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کریں گے۔قبائلی عوام اور فورسز کی بڑی قربانیوں کے بعد پارا چنار سمیت پوری کرم ایجنسی میں امن قائم ہوا ہے۔کسی کو قانون شکنی کی اجازت نھیں دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ 9 ڈویژن میجر جنرل اسد نواز جنجوعہ نے پارا چنار میں قبائلی عمائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدہ بازار واقعے کی آڑ میں کرم ایجنسی میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کریں گے۔پارا چنار میں بڑی قربانیوں کے بعد امن و امان کی فضا قائم ہوئی ہے۔صدہ بازار واقعے کو جواز بنا کر کسی کو شرانگیزی کی ہرگز اجازت نھیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :73 بریگیڈ کے نئے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس کا مرکزی امام بارگاہ پارا چنار کا دورہ

جی او سی 9 ڈویژن میجر جنرل اسد نواز جنجوعہ نے کہا کہ سرحد پار تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی موجودگی ہمارے لئے خطرہ ہے۔پارا چنار میں گزشتہ سانحات میں داعش کے ملوث ہونے کے واضع شواہد ملے تھے۔۔میجر جنرل اسد نواز جنجوعہ کا کہنا تھا کہ چہلم اما م حسینؑ کی وجہ سے صدہ بازار میں فرقہ وارانہ اجتماع کرنیوالے عناصر کے ساتھ وقتی نرمی کی گئی تھی، لیکن اب یہ تکفیری عناصر سزا سے نہیں بچ سکتے۔ اس موقع پر 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس، کمانڈنٹ فرنٹیئر کور کرنل جمیل ، ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد، اسسٹنٹ کمشنر عمیر احمد قبائلی عمائدین اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے قبائلی عمائدین نے قیام امن کے لئے اپنا بھرپور تعاون کرنے کا یقین دلایا

متعلقہ مضامین

Back to top button