پاکستان

گلگت بلتستان چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات

داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ اور چیکنگ بڑھا دی گئی ہے

شیعت نیوز :گلگت بلتستان میں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی، جگہ جگہ چیکنگ ہو رہی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان میں چہلم امام حسینؑ کے مرکزی و مقامی جلوسوں کے سخت سیکیورٹی کی جا رہی ہے۔اس موقع پر گلگت میں پولیس کے 715 جوان، جی بی سکائوٹس کے دو پلاٹون اور رینجرز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی گلگت مرزا حسن کے مطابق ضلع گلگت میں مرکزی جلوس سمیت مضافات میں 6 جلوس نکالے جا رہے ہیں، انجمن حسینہ نگر خزانہ روڈ سے مجلس عزاء کے بعد مرکزی جلوس بر آمد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں خزانہ روڈ، بے نظیر چوک اور پونیال روڈ سے ہوتا ہوا امپھری میں واقع قبرستان میں اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت میں چہلم امام حسینؑ کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے،ثناء اللہ عباسی

گلگت کے مضافات میں شروٹ، نومل، نلتر، جلا ل آباد، اوشکھنداس اور سستی حراموش میں جلوس بر آمد ہونگے، اس سلسلے میں سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ادھر بلتستان ڈویژن میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سکردو نے غیر مقامی علماء کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ ضلع میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button