پاکستان

کراچی سمیت ملک بھر میں شھدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

شہر قائد میں چہلم امام حسینؑ کی مرکزی مجلس کا آغاز نشترپارک میں ہوچکا ہے

شیعت نیوز : کراچی سمیت ملک بھر میں آج بروز اتوار شہدائے کربلا کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ شہر قائد میں چہلم امام حسینؑ کی مرکزی مجلس کا آغاز نشترپارک میں ہوچکا ہے، جس سے مولانا محمد رضا داؤدانی خطب فرمائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق آج چہلم شہدائے کربلا کی مناسبت سے کراچی سمیت ملک بھر میں مجالس و جلوس ہائے عزاء کا انعقاد جاری ہے۔شہر قائد میں میں چہلم کی مناسبت سے مرکزی مجلس عزاء کا آغاز نشتر پارک میں ہو چکا ہے،جس سے معروف عالم دین مولانا محمد رضا داؤدانی خطاب فرمائیں گے۔بعد از مجلس مرکزی جلوس برآمد ہوگا۔ مارٹن روڈ شاہ نجف سے بھی برآمد ہونیوالا جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا نشترپارک کے مرکزی جلوس میں شامل ہوگا۔

آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام دوپہر ڈیڑھ بجے دوران مرکزی جلوس مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ کے سامنے علامہ سید احمد اقبال رضوی کی اقتدا میں عزادارن باجماعت نماز ظہرین ادا کرینگے۔ نماز کے بعد جوائنٹ شیعہ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام اسی مقام پر جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی جی رینجرز سندھ کی سربراہی میں چہلم امام حسینؑ کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

انتظامیہ نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں اور شہر کے تمام حساس مقامات خصوصاً گرومندر سے کھارادر تک پولیس و رینجرز کی بھاری نفری تعینات کئے ہیں۔جلوس مزار قائد کے عقبی راستے لائنز ایریا سے کوریڈور تھری پارکنگ پلازہ، صدر، ریگل چوک سے تبت سینٹر پہنچے گا اور وہاں سے اپنے مقررہ روایتی راستوں ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، سٹی کورٹ سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button