پاکستان

وفاقی اردو یونیورسٹی میں کرپٹ اور کالعدم تنظیم کے افراد اہم عہدوں پر فائز ہیں، محمد عباس

ڈپٹی رجسٹرار کیجانب سے یومِ حسین ؑ کے منتظمین کو سنگین دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے

شیعت نیوز :وفاقی اردو یونیورسٹی میں اہم عہدوں پر فائز ایک مخصوص طبقہ ایسے افراد مشتمل ہے کہ جو نا صرف کرپشن کیس میں نیب کو مطلوب ہے بلکہ اس طبقے کا تعلق کالعدم تنظیموں سے بھی ہے جو اپنے آقاؤں کو اہم معلومات فراہم کرتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے نیب کو مطلوب رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم اور کلیہ سائنس کے ڈین سمیت ایک خاص لابی قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے لیے مسلکی بنیادوں پر بھیانک کھیل کھیلنے میں مصروف ہے۔محمد عباس نے جامعہ اردو کے وائس چانسلر الطاف حسین کیجانب سے طلبہ پر لگائے جانے والے من گھڑت الزامات اور اس کی بنیاد پر پرُامن طلبہ کے خلاف جھوٹے مقدمے کے اندراج اور ان کو گرفتار کرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیگناہ طلباء پر درج مقدمات کے فوری خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں :وی سی اردویونیورسٹی کا یزیدی کردار یوم حسینؑ پر پابندی عائد کردی،آئی ایس او کے کارکنان گرفتار

آئی ایس ا کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نےکہا کہ جامعہ اردو کی انتظامیہ کا متعصبانہ رویہ اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے یومِ حسین ؑ کے منتظمین کو فون کال پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے۔اس موقع پر انجمن طلبااسلام کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد حسان الرحمنٰ ، ناظمِ اعلیٰ آل سندھ کالجز اور یونیورسٹی محمد خرم خان ، جنرل سیکرٹری آئی ایس او کراچی ریحان اکبر، صدر آئی ایس او جامعہ اردو  یونٹ محمد فاضل نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button