پاکستان

گلگت میں چہلم امام حسینؑ کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے،ثناء اللہ عباسی

قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیا رہیں

شیعت نیوز :گلگت میں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر مرکزی جلوس کے علاوہ مضافات میں 6 ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں، جن کی سکیورٹی کیلئے پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیا رہیں۔

اطلاعات کے مطابق آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ گلگت میں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں۔گلگت میں مرکزی جلوس کے علاوہ مضافات کے علاقوں میں دیگر 6 ماتمی جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات کو آخری شک دے دی گئی ہے۔ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے مستعد اور تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :آئی جی پنجاب کا چہلم امام حسینؑ کے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

آئی جی پولیس گلگت بلتستان کا مزید کہنا تھا کہ چہلم امام حسینؑ کے موقع پر شہر اور مضافات میں برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی پر 715 پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے علاوہ مقامی ا سکائوٹس کے جوان تعینات ہونگے۔ثناء اللہ عباسی نے پولیس افسران کو سیکیورٹی انتظامات کا اذ سرنو جائزہ لینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اہم اور حساس علاقوں میں اسنیپ چیکنگ اور گشت میں اضافے کا بھی حکم دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button