مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی پابندیاں، 40 ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی

شیعت نیوز: صیہونی فوج اور پولیس کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے باوجود 40 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ جمعہ کو علی الصباح ہی شروع ہوگیا تھا۔اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کے اطراف میں تعینات کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : برکینا فاسو میں داعشی دہشتگردوں کا مسجد پر حملہ،16 نمازی شھید،سینکڑوں زخمی

اسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس اور اطراف میں بڑی تعداد میں فوج اور پولیس نے فلسطینیوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنے کی کوشش کی۔

فلسطینی شہریوں کی پکڑ دھکڑ کے ساتھ ساتھ انہیں قبلہ اول آنے سے روکنے کے لیے ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں صیہونی فوج نے سات فلسطینی شہریوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرتے ہوئے انہیں قبلہ اول میں عبادت سے روک دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے القدس سے تعلق رکھنے والے 7 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا۔ قابض فوج نے سات فلسطینیوں کو 15 دن تک مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے منتھی أمارۃ، ونور محاميد، معاذ محمدي، محمد عزام، خليل أبو زين بن سعيد، طہ شواہنۃ، اور محمد نزار حسن۔کو قبلہ اول سے بے دخل کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button