پاکستان

کربلا میں اربعین امام حسینؑ کا تاریخی اجتماع اتحاد کا عظیم مظاہرہ ہے، نیاز نقوی

عام آدمی سے لے کر سرمایہ دار، اعلیٰ فوجی اور سول حکام زائرین کی خدمت کو سعادت سمجھتے ہیں

شیعت نیوز :کربلا میں اربعین امام حسینؑ کے تاریخی اجتماع میں زائرین کی بے مثال میزبانی دنیا کی نادر ترین میزبانی ہوتی ہے۔نجف تا کربلا 90 کلومیٹر طویل شاہراہ پر مقامی اور ایران کے عام آدمی سے لے کر سرمایہ دار، اعلیٰ فوجی اور سول حکام زائرین کے پاؤں دبانے، جوتے پالش کرنے کو اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کربلا میں اربعین امام حسینؑ پر آنے والے زائرین کی خدمت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے لاکھوں زائرین چہلم امام حسین ؑ میں شرکت کیلئے عراق پہنچ گئے ہیں، نجف اشرف سے کربلا 90 کلومیٹر کی طویل ترین مشی (واک) شروع ہو گئی ہے جس میں دنیا بھر سے تمام اسلامی مسالک کے ہر رنگ و نسل کے عقیدت مندان شامل ہیں۔ دور حاضر کے اس بے مثال ” قافلہ عشق“ کی میزبانی کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں :اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ہر عزادار کشمیر کا پرچم بھی اٹھائے، علی رضا پناہیان

علامہ نیاز نقوی کا کہنا تھا کہ نجف سے کربلا، میلوں تک پھیلی نماز جماعت میں لاکھوں فرزندان توحید کی شرکت اتحاد بین المسلمین کا عظیم الشان مظاہرہ ہے۔ پاکستان سے ہزاروں شیعہ، سنی عقیدت مندان فضائی و زمینی راستوں سے عراق اور پھر کربلا پہنچ کر پہنچ گئے ہیں۔علامہ نیاز نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کربلا میں اربعین امام حسین ؑ کے موقع پر جہاں عالمی میڈیا اس عظیم اجتماع کی براہ راست کوریج دے گا، وہیں ہم پاکستانی میڈیا چینلز سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ ہمارا میڈیا اس عظیم ترین اجتماع کو کوریج دے کر خانوادہء رسالت سے عشق کا ثبوت دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button