مقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں یہودی مذہبی تہوار پر صیہونی فوج کی بھاری نفری تعینات

شیعت نیوز : یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں قابض صیہونی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غرب اردن کی شمالی علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

غرب اردن کے مختلف علاقوں، چوکوں اور دیگر مقامات پر بھاری نفری موجود ہے جس نے فلسطینی علاقوں میں گھس کر تلاشی اور فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا غرب اردن میں ایک لاکھ سے زائد گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ

غرب اردن کے شمالی شہر جنین اور نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کی بھاری نفری موجود ہے۔ جنین میں برقین، سیلہ الظہر اور حومش یہودی کالونی کے قریب اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

ادھر جنین اور نابلس کوملانے والی مرکزی شاہراہ پر بھی اسرائیلی فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ تعیناتی ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے فلسطین میں یہودی آباد کار مذہبی تہوار منا رہے ہیں۔

مذہبی تہوار اسرائیل کے پاس فلسطینی علاقوں میں لاک ڈاؤن کا سب سے اہم حربہ ہے اوراسرائیل اہم مواقع کو غرب اردن میں فلسطینی علاقوں میں گھس کر کارروائیوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button