پاکستان کی اہم خبریں

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مذید گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں حالیہ پیش رفت سے متعلق باضابطہ اعلان رواں برس 18 اکتوبر کو کیا جائےگا۔

شیعت نیوز: فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے فروری2020 تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معاونت پر قابو پانے سے متعلق کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

تاہم ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کو آئندہ 4 ماہ میں دہشت گردی کے لیے مالی معاونت اور منی لانٖڈرنگ کے خاتمے سے متعلق مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ( ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہے، دفتر خارجہ کی تصدیق

واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی ’گرے لسٹ‘ سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے جسے گزشتہ برس انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خاتمے میں غیر مطمئن اقدامات کی وجہ سے شامل کیا گیا۔

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں حالیہ پیش رفت سے متعلق باضابطہ اعلان رواں برس 18 اکتوبر کو کیا جائےگا۔

مذکورہ خبر کی تصدیق کے لیے وزارت خزانہ کے ترجمان عمر حمید خان سے بات کی گئی تھی لیکن انہوں نے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے اور 18 اکتوبر سے پہلے کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button