پاکستان

وائس آف شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

مظاہرے میں شریک خواتین اور بچوں نے جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی تصاویر اٹھائی ہوئی تھیں

شیعت نیوز :وائس آف شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی عدم بازیابی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں سینکڑوں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر سے شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس آف شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں شریک خواتین اور بچوں نے جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی تصاویر اٹھائی ہوئی تھیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وائس آف شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جس ملت جعفریہ نے وطن عزیز کے قیام سے لیکر اب تک اپنی جان و مال اور عزت و آبرو کو قربان کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لئے بھرپور کردار ادا کئے آج اسی ملت کے جوان جبرہ طور پر گمشدہ کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر بچوں کا انوکھا احتجاج

مظاہرین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہاں سے سوال کیا کہ کیا کبھی کسی شیعہ جوان نے ملک و ملت اور اس کے اداروں کے خلاف ہتھیار اٹھایا یا ان پر خودکش حملہ کیا ؟ جس قوم کے جوانوں نے ہمیشہ ملک و ملت کی فلاح و بہبود اور اس کے دفاع کے لئے بے دریغ قربانیاں دیں آج ان جوانوں کو چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں ماورائے عدالت اغوا کیا جا رہا ہے۔مظاہرین نے صدر ،وزیراعظم،آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی فوری اور باحفاظت بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button