اہم ترین خبریںعراق

سامراء میں حسینی زائرین پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ ناکام،2 دہشت گرد ہلاک

شیعت نیوز : عراق کے شہر سامراء میں حسینی زائرین پر تکفیری دہشت گردوں کا حملہ ناکام ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے سامراء کے مشرق میں حسینی زائرین پر داعشی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ہر عزادار کشمیر کا پرچم بھی اٹھائے، علی رضا پناہیان

داعشی دہشت گرد السیفونہ کے علاقہ میں حسینی زائرین پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان سے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی 2 جیکٹوں اور 4 بموں کو برآمد کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button