پاکستان

گلگت میں سالانہ یوم حسینؑ کا انعقاد،مختلف اکابرین سمیت مذہبی و سیاسی رہنماؤں کی شرکت

یوم حسینؑ میں علامہ سید راحت حسین الحسینی سمیت مختلف اکابرین اور رہنماؤں نے شرکت کی

شیعت نیوز :گلگت میں سالانہ یوم حسینؑ کے اجتماع میں علامہ سید راحت حسین الحسینی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، اکابرین، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

اطلاعات کے مطابق علامہ سید راحت حسین الحسینی نے گلگت میں سالانہ یوم حسینؑ کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایام عزاء میں تعلیمی اداروں سمیت مختلف مقامات ہر یوم حسینؑ کا انعقاد خود عزائے حسینؑ میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔یوم حسینؑ کے اجتماعات میں شیعہ و سنی اکابرین،مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں سمیت مختلف مذاہب کے افراد کی شرکت اس بات کی نشاندہی ہے کہ امام حسینؑ کسی خاص مکتب یا فرقے کے نھیں بلکہ عالم انسانیت کے امام و پیشوا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :گلگت بلتستان: یوم حسینؑ پر عائد پابندی مسترد، اسکردو میں تقریب، ہزاروں طلباء کی شرکت

دادی جواری پارک میں منعقد ہونے والا یوم حسینؑ میں موتی مسجد گلگت کے خطیب مولانا خلیل قاسمی، اسماعیلی ریجنل کونسل کے الواعظ فدا علی ایثار، عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس، جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مشتاق احمد ایڈو کیٹ، سابق نگراں صوبائی وزیر و معروف شاعر عنایت اللہ شمالی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے امام حسینؑ کی حیات طیبہ اور فلسفہ شہادت پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے ظلم کیخلاف قیام کرنے اور مظلوم کا ساتھ دینے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button