اہم ترین خبریںپاکستان

کشمیر میں ظلم وبربریت پر اقوام عالم حتیٰ پاکستان کے دوست اسلامی ممالک کی ذاتی مفادات کی خاطر خاموشی تعجب آورہے،علامہ عارف واحدی

علامہ عارف حسین واحدی نے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر نے کشمیری بھائیوں کے لئے پیغام دیا ہے کہ ہم اپنی پوری قوت کے ساتھ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں

شیعت نیوز: ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام صدر محترم جناب ابوالخیر زبیر کی زیر صدارت کشمیر کانفرنس منعقد کی گئی جس میں علامہ عارف حسین واحدی،جناب سراج الحق،جناب لیاقت بلوچ،جناب ثاقب اکبر اور حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے علاوہ مقتدر دینی سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور خطاب کیا-

علامہ عارف حسین واحدی نے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر نے کشمیری بھائیوں کے لئے پیغام دیا ہے کہ ہم اپنی پوری قوت کے ساتھ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے انشااللہ آپ کامیاب ہونگے اور کشمیریوں کو اپنے حقوق مل کررہیں گے۔

علامہ واحدی نے کہا کہ چھیاسٹھ دنوں سے کشمیر میں مودی ظالم نے کرفیو لگا رہاہے اھل کشمیر سخت ترین ظلم و بربریت کا شکار ہیں دنیا کی مجرمانہ خاموشی تعجب آور ہے حتی پاکستان کے دوست اور خاص کر اسلامی ممالک بھی کشمیر پر اپنے ملکی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں کشمیر کے ایشو پر ھماری خارجہ پالیسی اس وقت تک کامیاب نہیں جب تک ہم تمام اسلامی ممالک کو مطمئن کر کے کشمیر کے لئے حمایت نہیں لے لیتے ۔

یہ بھی پڑھیں: ہر دور کے ظالم اور یزید کے سامنے نہ جھکنا اور نہ ڈرنا حسینی سنت، سیرت اور درس ہے،علامہ عارف واحدی

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ جن ممالک نے کشمیر کے ایشو پر ھماری حمایت کی ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں خاص کر ایران کے مذہبی پیشوا اور سپریم لیڈر آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا جنھوں نے بڑی جرات اور شجاعت سے کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے اور ایران کی قومی اسمبلی میں قرارداد بھی پیش کی گئی ہے حالانکہ وہ ملک اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے سخت مشکلات میںہے انڈیا کے ساتھ اپنے معاشی مفادات کو پس پشت ڈال کر یہ جرات کرنا لائق تحسین ہےکشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت پر ہم ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں-

مرکزی سیکریٹری جنرل عارف واحدی نے کہا کہ جب تک امت متحد ہو کر اپنے مشترکہ دشمن کو نہیں پہچانتی اس وقت تک ہرجگہ یہ ظلم رہے گا وہ خواہ کشمیر ہویا فلسطین یا کوئی اور ملک۔ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ یہ منحوس تکون امریکا کی سرکردگی میں اسلام دشمنی میں پیش پیش ہیں اسرائیل اور انڈیا ہمارے بھائیوں کے قتل عام میں امریکا کی سرپرستی میں دہشتگردی کر رہے ہیں ہمیں مقابلے کے لیئے اتحاد کی اشد ضرورت ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button