مقبوضہ فلسطین

45 ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی

شیعت نیوز : اسرائیلی فوج اور پولیس کی طر ف سے عائد کردہ پابندیوں کے باوجود 45 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ جمعہ کو علی الصباح ہی شروع ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : یہودیوں کی ہٹ دھرمی مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی

اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کے اطراف میں تعینات کی گئی تھی۔

اسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس اور اطراف میں بڑی تعداد میں فوج اور پولیس نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ آنے سے روکنے کی کوشش کی۔

فلسطینی شہریوں کی پکڑ دھکڑ کے ساتھ ساتھ انہیں قبلہ اوّل آنے سے روکنے کے لیے ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button