اہم ترین خبریںسعودی عرب

آل سعود کی فوجیوں کا القطیف کے شہر العوامیہ پر چڑھائی

شیعت نیوز : سعودی عرب کے فوجیوں نے مشرقی سعودی عرب کے علاقے القطیف کے شہر العوامیہ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آل سعود کی فوجی اہلکاروں نے بد ھ کی شام بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ شہر العوامیہ پر حملہ کیا ہے ۔

اس حملے میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں خواتین سیاحوں کے لیے حجاب کی شرط ختم

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف کے شہر العوامیہ کے عوام کی سرکوبی ، سعودی حکومت کا روز مرہ کا معمول بن چکی ہے۔القطیف کا شہر العوامیہ ، شیعہ آبادی کا شہر ہے ۔

اس شہر کے عوام سعودی حکومت کے ظلم و ستم کا ہمیشہ نشانہ بنے ہیں ۔

اب تک سعودی فوجیوں کے حملوں میں شہر العوامیہ کے درجنوں باشندے شہید ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں عام شہریوں ، سیاست دانوں اور شہری حقوق کے لئےکام کرنے والوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button