اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ عمائدین اور حکومت کی کاوشوں سے زائرین کیلیے اربعین ویزہ کا حصول ممکن ہوا

زائرین امام حسینؑ سے گزارش ہے کہ زیارات پر ان افراد کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں جن کی کوششوں کے سبب اربعین پر عراقی ویزہ کا حصول ممکن ہوا

شیعت نیوز : شیعہ عمائدین کی کاوشوں اورحکومت کی دلچسپی کے باعث زائرین امام حسینؑ کو زیارت اربعین امام حسینؑ کیلیئے عراق کے ویزے کا حصول ممکن ہوا۔

عراقی حکومت کی جانب سے اربعین ویزہ پالیسی میں اپروول کی شرط عائد کرنے سے ہزاروں پاکستانی زائرین امام حسینؑ کے زیارت سےمحروم رہ جانے اور کاروان سالاروں کے کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ تھا تاہم شیعہ عمائدین کی کاوشوں اور حکومتی دلچسپی کے باعث زائرین کیلیے ویزہ کا حصول ممکن ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

زائرین کے مسائل کے حل کیلیئےمجلس وحدت مسلمین کےسربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حکومتی نمائندوں سے رابطوں سمیت عراقی وزیر اعظم کو اربعین ویزہ کے مسئلے پر خط لکھا، علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے وزیر اعظم عمران خان سمیت حکومتی شخصیات سے رابطے کیئے ، آیت اللہ بشیر نجفی اور ان کے دفتر نے عراق میں حکومتی سطح پربھرپور کوششیں کیں، ایم ڈبلیو ایم شعبہ امور خارجہ کے مسئول علامہ شفقت شیرازی نے عرا ق میں حکومتی اراکین سے رابطہ کیا، شیعہ علما کونسل کی جانب سے بھی حکومت سے اس مسئلے کو حل کرانے کی اپیل کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں زائرین کو ویزے کے حصول میں مشکلات، ایم ڈبلیوایم کی قیادت کا پاکستانی وعراقی حکام سے فوری رابطہ

قافلہ سالاروں میں کاروان الحرمین کےروح رواں جناب موسیٰ رضا کا کردار لائق تحسین ہے کہ جنہوں نے صرف اپنےکاروان کے ویزوں کے اجرا ءکی کوششوں کے بجائے تمام کاروانوں کے زائرین کے ویزوں کے اجراءکیلیے اسلام آباد میں اپنے روابط کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف حکومتی ذمہ داروں اور وزارت خارجہ کے دفاتر سے رابطے میں رہے جبکہ اطلاعات کے مطابق اس ہی دوران کئی کارواں سالار صرف اپنے کاروان کے ویزوں کیلیئے کوشاں رہے۔

حکومتی کی جانب سے بھی زائرین کے مسئلے کو حل کرنے میںدلچسپی لی گئی اس سلسلے میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن، معاون خصوصی وزیراعظم برائے اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار عباس (زلفی)بخاری، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اس مسئلے کے حل کیلیے کردار ادا کیا اور مختلف سطح پر عراقی آفیشلز سے ملاقاتیں کیں اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کا علان کیاہے کہ زائرین کے ویزہ کے حصول کیلیئے عراقی حکومت سے معاملات طے پاگئے ہیں۔

زائرین امام حسینؑ سے گزارش ہے کہ زیارات پر ان افراد کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں جن کی کوششوں کے سبب اربعین پر عراقی ویزہ کا حصول ممکن ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button