اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین سے بھتہ وصولی ،شیعہ علماکونسل کا اپنے مرکزی نائب صدر علامہ مظہر علوی سے اظہارلاتعلقی

ترجمان نے کہا کہ اگر زائرین کی بسوں سے کوئی شخص یاکمیٹی رقم و صول کرتی ہے تو اس سے شیعہ علماءکونسل پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ۔

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی ترجمان نے زائرین سے بھتہ وصولی کے الزامات عائد ہونے پر اپنی ہی جماعت کے مرکزی نائب صدر علامہ مظہرعباس علوی اور اپنے ذیلی ادارے مرکزی کمیٹی برائے امور زائرین سے لاتعلقی کا اعلان کردیاہے ۔

شیعہ علماءکونسل کی آفیشل ویب سائٹ جعفریہ پریس پر نشر ہونے والے تردیدی بیان میں کہاگیاہے کہ بعض اخبارات میں ایران و عراق جانیوالے شیعہ زائرین کے حوالے سے شائع خبرسے شیعہ علماءکونسل پاکستان کا کوئی تعلق نہ ہے ۔خبر صحافتی اقدار ،اصولوں اور حقائق کے برعکس ہے۔ جاری شدہ رسید سے واضح ہے کہ مطلوبہ رسیدمرکزی کمیٹی برائے امور زائرین پاکستان کی طرف سے جاری ہوئی ہے اور وہی اس کی وضاحت دے سکتے ہیں۔اس کے ذمہ دار مرکزی کمیٹی سے متعلق افراد ہیں جو امور زائرین سرانجام دے رہے ہیں ۔

یہ رسید شیعہ علماءکونسل پاکستان کی طرف سے جاری نہیں ہوئی اور نہ ہی شیعہ علماءکونسل پاکستان کا اس جھوٹی اور من گھڑت خبر سے کوئی تعلق ہے۔علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان اور مرکزی دفتر زائرین کی فقط آمد و رفت میں پیش آمدہ مشکلات کے حل کےلئے اقدامات کرتے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ اگر زائرین کی بسوں سے کوئی شخص یاکمیٹی رقم و صول کرتی ہے تو اس سے شیعہ علماءکونسل پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءکونسل کے رہنماعلامہ مظہرعلوی پرزائرین سے بھتہ وصولی کا الزام

واضح رہے کہ قافلہ سالاروں سے 5ہزارروپے بھتہ وصولی کرنے کے بعد مرکزی کمیٹی برائے امور زائرین کی رسیدیں جاری کی گئیں جوکہ شیعہ علماءکونسل کا ذیلی ادارہ ہےان رسیدوں پر شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر اور کوآرڈینیٹر مرکزی کمیٹی برائے امور زائرین علامہ مظہرعباس علوی کے دستخط واضح طورپردیکھے جاسکتے ہیں ۔ البتہ اب یہ معاملہ منظر عام پر آجانے کے بعد شیعہ علماءکونسل کی جانب سے اس ادارے اور علامہ مظہرعباس علوی سے اظہار لاتعلقی حیران کن ہے ۔

یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ علامہ مظہر علوی شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے رہنماء ہیں جبکہ مرکزی کمیٹی برائے امور زائرین نوازشریف دورحکومت میں زائرین کے مشکلات کے پیش نظر شیعہ علماءکونسل اور وفاق المدارس الشیعہ کے باہمی اشتراک سے تشکیل دی گئی تھی ۔

2ماہ قبل وفاقی مذہبی امور کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں بھی کاروان سالاروں کے وفد نے علامہ مظہر علوی کیخلاف شور مچایا تھا جس پر میٹنگ میں موجود ایس یو سی کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف واحدی نے کھل کر ان کا دفاع کیا جبکہ بلوچستان شیعہ کانفرنس، وائس آف کاروان سالار پاکستان سمیت شیعہ تنظیموں نے اس کمیٹی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

نوٹ : خبر کے متن میں شیعہ علماءکونسل کی آفیشل ویب سائٹ پر نشر ہونے والی ایسی خبروں کے عکس موجود ہیں جن میں علامہ مظہرعباس علوی اور مرکزی کمیٹی برائے امور زائرین کی کارکردگی کی تشہیر کی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button