امریکہ نے داعشی قیدیوں کی ذمہ داری ترکی کو سونپ دی

07 اکتوبر, 2019 16:51

شیعت نیوز :امریکہ نے شامی کردوں کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں ترکی کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے داعش دہشت گرد قیدیوں کی ذمہ داری بھی ترکی کے حوالے کردی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ترکی عنقریب شامی کردوں کے خلاف فوجی کارروائی کرےگا۔ وائٹ ہاؤس نے اگرچہ یہ کہا ہے کہ وہ ترکی کے اس اقدام کا حامی نہیں لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ امیرکہ نے ترکی کو شامی کردوں کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے لئے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ ادھر ترک صدر اردوغان نے بھی کہا ہے کہ وہ کسی بھی وقت شامی کردوں کے خلاف کارروائی کا حکم دےسکتے ہیں۔

6:14 صبح اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔