اہم ترین خبریںعراق

امریکہ نواز عراقی وزیر خارجہ اربعین امام حسینؑ کی راہ میں رکاوٹ بن گیا

اربعین امام حسینؑ کے خلاف امریکہ نواز عراقی وزیر خارجہ محمد علی الحکیم کی سازش بے نقاب

شیعت نیوز :امریکہ نواز عراقی وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے امریکی ایماء پر اربعین امام حسینؑ کے عظیم الشان اجتماع کو سبوتاژ کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر کے 3 لاکھ سے زائد زائرین امام حسینؑ کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق اربعین امام حسینؑ کے خلاف امریکہ نواز عراقی وزیر خارجہ محمد علی الحکیم کی سازش بے نقاب ہوگئی۔پاکستان سمیت دنیا بھر کے 3 لاکھ سے زائد زائرین کو عراقی سفارت خانوں کیجانب سے ویزے کے اجراء میں تاخیر کی وجہ عراقی وزیر خارجہ کیجانب سے امریکی پالیسی پر عملدرآمد ہے۔ زرائع کے مطابق عراقی وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے اپنے امریکی آقاؤں کی ایماء پر اربعین امام حسینؑ کے عظیم الشان اجتماع کو سبوتاژ کرنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں زائرین کو ویزے جاری نا کرنے کے حوالے سے متعلقہ سفارت خانوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی زائرین کو عراقی ویزے کے حصو ل میں مشکلات کے حل کیلئے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کے عراقی حکومت سے رابطے

اربعین امام حسینؑ کے عظیم الشان روحانی اجتماع کے انعقاد پر گہری نظر رکھنے والے عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں زائرین امام حسینؑ کو ویزوں کے اجراء میں غیر یقینی تاخیر حیران کن ہے۔ایک پاکستانی مبصر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے عراق کیلئے لاکھوں کی تعداد میں ویزہ درخواستوں کا موصول ہونا اور پھر ویزوں کا اجراء نا کرنا ممکن نھیں کہ عراقی وزیر خارجہ اس سے باخبر نا ہوں۔ مبصر کا کہنا تھا کہ عراقی وزیر خارجہ کیجانب سے لاکھوں زائرین کو ویزوں کے اجراء سے انکار، اربعین امام حسینؑ کیخلاف امریکی سازش ہے جس کو کامیاب بنانے کیلئے عراقی وزیر خارجہ پوری طرح سے بخشو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button