پاکستان

سندھ کے عوام صاف پانی جیسے بنیادی انسانی حق سے محروم ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء خاموش تماشائی بنے عوام کو پاؤں رگڑتے مرتا دیکھ رہے ہیں

شیعت نیوز :سندھ کے عوام پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے گندہ اور غلیظ پانی پی کر مختلف بیماریوں کے شکار ہو رہے ہیں ۔ صوبائی و شہری حکومت خاموش تماشائی بنے عوام کو پاؤں رگڑتے مرتا دیکھ رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ سندھ  حکومت عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا ہوا ہے۔ جیکب آباد شہر میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہری اتحاد کیجانب سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا جیکب آباد شہر کے عوام پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے گندا اور غلیظ پانی بھی خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔آج کی ترقی یافتہ دور میں بھی جیکب آباد کے عوام گدھا گاڑیوں پر بکنے والا وہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت عزاداروں کے خلاف پولیس کی جانب سے قائم متعصبانہ مقدمات کا فوری نوٹس لے، علامہ مقصودڈومکی

علامہ مقصود ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ جیکب آباد شہر بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا شکار ہوکر قبل مسیح کے زمانے کی تصویر پیش کر رہا ہے۔شہر کے اسپتال مذبح خانوں کا منظر پیش کر رہے ہیں،اسکول میں جانور باندھے جا رہے ہیں۔سندھ کے شہر صوبائی حکومت کی بدترین ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زارداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جیکب آباد سمیت سندھ کے عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے حوالے سے فوری اقدامات کرتے ہوئے عوام کو احساس محرومی سے نجات دلائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button