پاکستان

علامہ سید احمد اقبال رضوی اور ناصر عباس شیرازی کی علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے وفد کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا

شیعت نیوز : علامہ سید احمد اقبال رضوی اور ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی اور قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے موجودہ مرکزی صدر قاسم شمسی، سابق مرکزی صدر سید حسن زیدی اور مقامی شیعہ رہنماء بھی موجود تھے۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرلز علامہ سید احمد اقبال رضوی اور ناصر عباس شیرازی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں موجود معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں وطن عزیز اور ملت جعفریہ کی موجودہ خصوصاً شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کے بعد اور اس سلسلے میں بنائی گئی جوائنٹ شیعہ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی ابتک کی صورتحال اور کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔علامہ سید احمد اقبال نے جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی بازیابی کے حوالے سے شروع کی جانے والی تحریک اور اس سلسلے میں ابتک حاصل ہونے والے نتائج کے حوالے سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :جب تک ایک بھی عزادار لاپتہ ہے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، علامہ احمد اقبال رضوی

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے وفد کی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی بازیابی کے لئے علامہ سید احمد اقبال سمیت جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی کاوشوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔انھوں نے علامہ احمد اقبال اور کمیٹی کی کامیابی اور جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی بازیابی کے لئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے موجودہ مرکزی صدر قاسم شمسی، سابق مرکزی صدر سید حسن زیدی اور مقامی شیعہ رہنماء بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button