اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کا چیف بناکر غلط کیا گیا، افتخار احمد

نہ بھٹو کی تقریر سے کشمیر ہم کو ملا نہ نواز شریف کی تقریر سے ملا اور نہ ہی عمران خان کی تقریر سے ملے گا

شیعت نیوز: معروف تجزیہ کاراور ٹی وی اینکر افتخار احمد نے کہا ہے کہ میں ان عرب مسلمان ممالک کو کبھی بھی اپنا نہیں سمجھتا اور جو بندہ ہم نے وہاں اپنا چیف بنا کر بھیجا ہے وہ بھی غلط ہے، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ نہ بھٹو کی تقریر سے کشمیر ہم کو ملا نہ نواز شریف کی تقریر سے ملا اور نہ ہی عمران خان کی تقریر سے ملے گا، لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کشمیر پر کچھ نہ ہوا، ہندوستان نے کشمیر کو اپنا ایک صوبہ ہونے کا اعلان کردیا۔

یہ بھ ی پڑھیں: پاکستان پر بھارتی جارحیت،کیا راحیل شریف کی زیر قیادت اسلامی فوجی اتحاد کوئی اقدام کرے گا؟؟

۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک امید پر کب تک زندہ رہیں گے۔؟ جب پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ کر کھائی نظر آئے تو پھر امید ختم ہوجاتی ہے۔ میں ان عرب مسلمان ممالک کو کبھی بھی اپنا نہیں سمجھتا اور جو بندہ ہم نے وہاں اپنا چیف بنا کر بھیجا ہے، وہ بھی غلط ہے۔ ہم نے یمن کے معاملے میں پیچھے رہ کر اچھا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button