اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت پاکستان زائرین امام حسینؑ کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرئے، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہا کہ زائرین کی خدمت عظیم عبادت ہے اور جو مومنین زائرین کربلا کی خدمت میں مصروف ہیں ان کی عبادت قابل رشک اور قابل صد تحسین ہے

شیعت نیوز: حکومت پاکستان زائرین امام حسینؑ کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرئے ۔حکومت پاکستان سکھ یاتریوں کو تو ہر طرح سے سہولت دینے میں پیش پیش نظر آتی ہے لیکن نواسہ رسول کی زیارت کو جانے والے پاکستانی انتہائی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود علی ڈومکی نے خادمین زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کی خدمت عظیم عبادت ہے اور جو مومنین زائرین کربلا کی خدمت میں مصروف ہیں ان کی عبادت قابل رشک اور قابل صد تحسین ہے۔ خصوصاکوئٹہ کے مومنین کو زائرین کی خدمت کا جو موقعہ ملا ہے اس پر انہیں بارگاہ رب العزت میں شاکر رہنا چاہیے۔ اربعین کا عالمی اجتماع تاریخ بشریت کا بے مثال اجتماع ہے جو عالم انسانیت کے تابناک مستقبل کی نوید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت عزاداروں کے خلاف پولیس کی جانب سے قائم متعصبانہ مقدمات کا فوری نوٹس لے، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے مذید کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اس عظیم اجتماع کو بھرپور کوریج دینی چاہیے مقام افسوس ہے کہ میڈیا اس تاریخی اجتماع کی کوریج سے متعلق مجرمانہ کوتاہی کی مرتکب ہورہی ہے۔ اس وقت زائرین سے متعلق کئی مسائل باربار متوجہ کرنے کے باوجود موجود ہیں ان مسائل کو دائمی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ عاشقان امام حسین علیہ السلام کا طویل لانگ مارچ منجی عالم بشریت کے ظہور کا زمینہ ساز ہے کربلا میں ہر رنگ نسل اور مذہب کے کروڑوں انسانوں کا اجتماع اس بات کی نوید ہے کہ ظلم کی اندھیری رات اب ختم ہونے کو ہے۔ کربلا اور امام حسین علیہ السلام آج بھی وقت کے فرعون و یزید صفت حکمرانوں کے لئے خوف کی علامت ہے اور عالم انسانیت کے حریت پسند اہل حق کے لئے منارہ نور اور مشعل ھدایت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button