پاکستان کی اہم خبریں

کشمیریوں کی تقدیر تقریروں سے نہیں تدبیروں سے بدلے گی، صاحبزادہ حامد رضا

انہوں نے کہا کہ حکومت سے عوام کی مایوسی خطرے کے آخری نشان کو چھو رہی ہے

شیعت نیوز: چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے ملاقات کرنیوالے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جنرل اسمبلی کی تقریر کو ریاستی پالیسی میں بدلنے کی ضرورت ہے، بھارت کو سبق سکھانے کیلئے سخت فیصلوں کا وقت آ گیا ہے، کشمیریوں کی تقدیر تقریروں سے نہیں تدبیروں سے بدلے گی، خطہ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اہم قومی ایشوز پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے، حکومت کرفیو سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری اور مسلم حکمرانوں کو ہمنوا بنا کر بھارت پر دباو بڑھائے، سلگتے کشمیر میں بلکتی انسانیت عالمی برادری کی عملی مدد کی منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن کے نہتے مسلمان اب طاقتور ہوچکے ہیں اور اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

انہوں نے کہا کہ حکومت سے عوام کی مایوسی خطرے کے آخری نشان کو چھو رہی ہے، وزیراعظم کی جنرل اسمبلی کی تقریر میں ناموس رسالت کا معاملہ اٹھانے کا خیرمقدم کرتے ہیں، حکومت میر پور کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے موثر اقدامات کرے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سفاک بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کا انگ انگ لہو لہو کر دیا ہے، کشمیریوں کا قصور مسلمان ہونا ہے، کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کے لئے مسلم حکمران متحد ہو کر مشترکہ کوششیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کی خاطر اب اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو مصلحتوں کا لبادہ اتارنا ہوگا، 9 لاکھ کشمیری فوج نے 90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ عالمی امن فوج ہی کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button