اہم ترین خبریںمشرق وسطی

بحرین نے دو سالوں میں امریکا سے 2 ارب ڈالر سے زیادہ کا اسلحہ خریدا

امریکی اسلحے کے بڑے خریداروں میں سعودی عرب، کویت، پولینڈ، بحرین اور متحدہ عرب امارات شامل ہی

شیعت نیوز :بحرین نے امریکا سے 2017 سے اب تک 14 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدا ہے، امریکا سے اسلحہ خریدنے والے ممالک میں بحرین کا پانچواں نمبر ہے۔

2018 میں بحرین کا امریکا سے خریدے جانے والے اسلحے کی تفصیل:

300 میلین ڈالر کے میزائل؛
22 میلین ڈالر جنگی جہازوں کی مرمت؛
45میلین ڈالر جنگی جہازوں کے پرزے؛
70میلین تکنیکی مدد؛
80 میلین ڈالر تاو میزائل سسٹم؛
47.8 میلین ڈالر فائٹر انجینئرنگ؛
912میلین ڈالرکے 12 کوبرا ہیلی کاپٹر۔

خیال رہے کہ امریکی اسلحے کے بڑے خریداروں میں سعودی عرب، کویت، پولینڈ، بحرین اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جن میں سے سعودی عرب نے اربوں ڈالر کی خریداری کی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے خریدے گئے اسلحے میں جنگی بحری جہاز، پیٹریاٹ ایئر اور میزائل دفاعی نظام شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا خطے میں فسادات اور اختلافات بڑھا کر اپنا اسلحہ فروخت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ امریکی حکام عرب ممالک کو ناکارہ اسلحہ فروخت کرکے اربوں ڈالر کماتاہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں یمنی فوج نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کیا تھا اور امریکی اسلحے کے خریدار منہ تکتے رہ گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button