یمن

یمن کا محاصرہ ختم ہونے تک آل سعود کا چین سکون برباد کرکے رکھیں گے،انصار اللہ

مجاہدین یمن کی سعودی عرب کے خلاف تازہ کاروائی سے آل سعود کا غرور خاک میں مل گیا ہے

شیعت نیوز : یمن کا محاصرہ جب تک ختم نھیں ہوتا آل سعود کا چین سکون برباد کرکے رکھیں گے،سعودی عرب کے خلاف تازہ کاروائی سے جہاں مجاہدین انصار اللہ کے حوصلے بلند ہوئے وہیں آل سعود کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے رکن محمد عبدالسلام نے عرب نیوز چینل المیادین کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن کا محاصرہ ختم ہونے تک آل سعود سے کسی بھی قسم کے مزاکرات نھیں ہونگے۔محمد عبدالسلام کا کہنا تھا کہ ٓل سعود کے خلاف یمنی فورسز کی تازہ فتح یمن کیخلاف جارحیت کرنے والی تمام قوتوں کیلئے ایک واضح پیغام ہے کہ مجاہدین انصاراللہ کی جانب سے آپریشن نصر من اللہ جیسے دیگر آپشنز بھی موجود ہیں کہ جو وقت آنے پر مظلومین یمن کے خلاف جارحیت کرنے والے آل سعود اور اس کے اتحادیوں کے خلاف استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :یمنی فوج کے ” نصر من اللہ ” آپریشن میں 500 سے زائد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی 2000 گرفتار

محمد عبدالسلام کا مزید کہنا تھا نصر من اللہ کہ ایک وسیع آپریشن ہے، جو تاحال جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مظلوم یمنی عوام پر جارحیت کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات بھی ایک ملک ہے، جس کو ہماری نصیحت ہے کہ وہ جلد از جلد اس جنگ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنے آپ کو یمنی مجاہدین کے قہر سے محفوظ بنانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button