اہم ترین خبریںپاکستان

نئی عراقی ویزہ پالیسی، غیر ضروری شرائط،ہزاروں پاکستانی زائرین کے ٹکٹ ضائع ہونے کاخدشہ

سال گذشتہ کی طرح اس سال بھی اربعین حسینی ؑ پرہزاروں زائرین کی زیارات مقدسہ کیلئے عراق روانگی مشکوک

شیعت نیوز: اسلام آباد میں قائم عراقی سفارت خانے کی جانب سے پاکستانی زائرین کو اس سال بھی بلاوجہ پریشان کرنا شروع کردیاگیاہے ۔ ویزے کے درخواست گذاروں کیلئے عراقی اپروول کی شرط لازمی قرار دے دی گئی۔ پیشگی ہوائی ٹکٹ خریدنے والے ہزاروں زائرین کےکروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ ۔

سال گذشتہ کی طرح اس سال بھی اربعین حسینی ؑ پرہزاروں زائرین کی زیارات مقدسہ کیلئے عراق روانگی مشکوک ۔قافلہ سالاروں اور زائرین کا عراقی حکومت سے بروقت اور آسان انداز میں ویزوں کے اجراء کا مطالبہ ۔

عراق کے زائرین کیلئے بری خبر،عراقی حکومت نے پاکستانی اور بنگالی زائرین کیلئے اربعین ویزہ پالیسی کو سخت کر دیا جس کے باعث ملک بھر سے ہزاروں زائرین کی 5 اکتوبرسے 12اکتوبر تک کیلئے خریدی گئی کروڑوں روپے کی ٹکٹیں ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔متاثرین نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر سے دیگر دنیا کی طرح لاکھوں زائرین ہر سال نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی اپنے بہتر ساتھیوں کے ساتھ 1400سال قبل ہونے والی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے اربعین منانے کیلئے کربلا معلی جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت زائرین کربلا کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی اقدامات اور انتظامات کرے، مولانا یوسف جعفری

گذشتہ سال بھی اربعین کے موقع پر ویزہ بحران پیدا ہو گیا تھا جس پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراقی سفیر کو طلب کر کے یہ معاملہ اٹھایا تھا جس پر بحران فوری طور پر حل ہو گیا لیکن لوگوں کے 4ارب سے زائد کے ٹکٹ ضائع ہو گئے ۔

رواں سال بھی عاشورہ کے موقع پر عراقی وزارت خارجہ اور پاکستان میں عراقی ایمبیسی کی طرف سے یہ مسئلہ آیا جس پر وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری اور ان کے والد واجد بخاری اور بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراقی سفارتخانے کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھا کر ویزے جاری کروائے ۔

وزارت خارجہ کی نااہلی کی وجہ سے اربعین کے موقع پر ویزہ بحران سے بچنے کیلئے قبل ازوقت عراقی حکومت کے ساتھ بات چیت کر کے ویزے کے حصول کو آسان بنانے کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے جس کے نتیجے میں عراقی حکومت نے اربعین کے لئے ویزہ پالیسی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے لئے ویزے کے حصول کو مزید سخت بنا دیا جس کے تحت 8ورکنگ ڈیز میں ویزہ جاری ہوگا اس صورت حال کے باعث جن لوگوں نے 5سے 12اکتوبر تک کی ٹکٹیں خرید رکھی ہیںان کا سفر کرنا ناممکن ہو گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button