پاکستان

مولانا ڈیزل کا بیٹا اسد محمود، ملعون مفتی منیب کو بچانے کے لئے سرگرم

شگفتہ جمانی سمیت دیگر اراکین قائمہ کمیٹی مذہبی امور کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھیکیاں

شیعت نیوز :مولانا ڈیزل کا بیٹا رکن قومی اسمبلی اسد محمود، ملعون مفتی منیب کے دفاع کے لئے سرگرم،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں مفتی منیب کے خلاف پیش کیجانے والی قراردار واپس لینے کے لئے شگفتہ جمانی سمیت دیگر اراکین قائمہ کمیٹی کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھیکیاں۔

اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان عرف مولانا ڈیزل کا بیٹا رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اسد محمود، یزید پلید کے وکیل صفائی ملعون مفتی منیب کے خلاف قائمہ کمیٹی میں آج پیش کیجانے والے مذمتی قرارداد اور مفتی منیب کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرنیوالے اراکین قائمہ کمیٹی کے خلاف سرگرم ہوگیا۔زرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کیجانب سے توہین اہلبیتؑ کے مرتکب ملعون مفتی منیب کے خلاف آج قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مذمتی قرارداد پیش کی گئی تھی، جس کی حمایت قائمہ کمیٹی کے تمام اراکین نے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :یزید ملعون کے وکیل صفائی مفتی منیب کیخلاف رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا بڑا اقدام

اراکین قائمہ کمیٹی نے یزید پلید کی حمایت کرنے والے ملعون مفتی منیب کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مفتی منیب کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے برطرف کرنے اور اس کے خلاف توہین رسالتؐ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا،لیکن قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اسد محمود نے اراکین قائمہ کمیٹی کے مطالبات کو رد کرتے ہوئے مفتی منیب کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے انکار کرتے ہوئے اراکین قائمہ کمیٹی کو قرارداد اور مطالبات واپس لینے کے حوالے سے منانے کی کوشش کی اور نا مانے پر اراکین قائمہ کمیٹی خصوصاً رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button