اہم ترین خبریںپاکستان

ڈاکٹر نسیم جعفری اور شہریار رضوی کے قاتل تکفیری دہشتگردوں کو سزائے موت سنادی گئی

کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشتگردوں احمد اور نعیم خان کو سزائے موت دینے کا حکم نامہ جاری

شیعت نیوز:ڈاکٹر نسیم جعفری اور شہریار رضوی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کے سفاک دہشتگردوں احمد اور نعیم خان کو جرم ثابت ہونے پر آج 27 ستمبر 2019 کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نےسزائے موت سنا دی۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نے ڈاکٹر نسیم جعفری اور دوکاندار شہریار رضوی کی ٹارگٹ میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں احمد اور نعیم خان کا جرم ثابت ہونے پر دونوں تکفیری دہشتگردوں سزائے موت دیئے جانے کا حکم دیتے ہوئے دونوں دہشتگردوں کو شھیدڈاکٹر ڈاکٹر نسیم عون جعفری اور شہریار عباس رضوی کے اہل خانہ کو 2،2 لاکھ روپے بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں احمد اور نعیم خان نے 14 جون 2014 کو جمشید روڈ کے علاقے میں دوکان پر فائرنگ کر کے شہریار عباس رضوی کو شھید کر دیا تھا، اس واقعے کا مقدمہ شھید شہریار عباس کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں درج کیا گیا تھا، جبکہ دوسری کاروائی میں تکفیری دہشتگردوں احمد اور نعیم خان نے اپنے ایک اور دہشتگرد ساتھی کی مدد سے 30 اگست 2014 کو حسینی اما م بارگاہ کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب کلینک پر فائرنگ کر کے ڈاکٹر سید نسیم عون جعفری کو شھید کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :29بار سزائے موت پانے والا تکفیری وہابی دہشتگرد ماسٹر ریاض 9برس بعدعدالت سے بری

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نے پولیس اور استغاثہ کی جانب سے پیش کئے گئے تمام ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میںآج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر نسیم عون جعفری اور شہریار عباس رضوی کے قاتل کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشتگردوں احمد اور نعیم خان کو سزائے موت دیئے جانے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button