اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کے تحت پشاور یونیورسٹی میں یوم حسین ؑ کا انعقاد، شیعہ سنی عوام کی بڑی تعدادمیں شرکت

تحریک کربلا ایک شجر طیبہ اور چراغِ ہدایت کی حیثیت رکھتا ہے جس میں ہر زمان اور ہر مکان کے لوگ اپنے حصے کا ثمر اور نور حاصل کرتے ہیں۔

شیعت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ یوم حسین ع بعنوان #حسین_سب_کا* کا انعقاد کیا گیا جس علماء کرام، پروفیسر صاحبان، سینکڑوںاہل سنت اور اہل تشیع طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے مختلف طلباء تنظیموں نے بھی شرکت کی۔

آغا خان آڈیٹوریم یونیورسٹی آف پشاور میں منعقدہ سالانہ یوم حسین ع سےمجلس وحدت مسلمین شعبہ جوانان کے مرکزی سیکرٹری علامہ اعجاز بہشتی،پرنسپل جامعہ نعیمہ اسلام آبادمفتی گلزار نعیمی ،چیئرمین اسلامیات ڈپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاورڈاکٹر معراج اور آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر برادر حسین جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک کربلا ایک شجر طیبہ اور چراغِ ہدایت کی حیثیت رکھتا ہے جس میں ہر زمان اور ہر مکان کے لوگ اپنے حصے کا ثمر اور نور حاصل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی : ملت جعفریہ کی نمائندہ طلباء تنظیم آئی۔ایس۔او کی جانب سے کراچی یونیورسٹی میں عظیم الشان یوم حسینؑ کا انعقاد

ان کامزید کہنا تھا کہ یہ منبع ہدایت آج بھی تمام عالم انسانیت کو اس عالمگیر اور آفاقی پیغام کی طرف دعوت فکر دے رہا ہے اور تمام عالم اسلام کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر یہ خطاب کر رہا ہے کہ اگر مسلمان عاشورہ کی ندا پر کان دھریں اور اس پیغام کی طرف متوجہ ہوں تو عالم اسلام بالخصوص پاکستان، عراق، شام، کشمیر، یمن، بحرین اور افغانستان کے مسلمانوں کی کامیابی کا راز اس راہ سید شہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کو اپنانے میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button