یمن

متحدہ عرب امارات کو چاہئے کہ وہ اپنا راستے کی اصلاح کر لے

جارح سعودی اتحاد نے یمن کی نیشنل سالویشن کی حکومت کے پیشکش کو قبول نہیں کیاتو جارح قوتوں کو سخت ترین جواب دیا جائے گا

شیعت نیوز :یمن کی نیشنل سالویشن کی حکومت کے وزیرخارجہ ہشام شرف نے لبنانی ٹیلی ویژن چینل المیادین سے اپنے انٹرویوں میں کہا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اس نقطہ نظر سے فائربندی کی پیشکش کی ہے کہ یمن کی نیشنل سالویشن کی حکومت ملک میں امن و صلح چاہتی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ جنگ و خونریزی بند ہوجائے – انہوں نے کہاکہ اگر جارح سعودی اتحاد نے یمن کی نیشنل سالویشن کی حکومت کے پیشکش کو قبول نہیں کیاتو جارح قوتوں کو سخت ترین جواب دیا جائے گا – یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن علی العماد نے بھی کہا ہے کہ یمنی عوام جارح سعودی اتحاد کو انتہائی سخت جواب دیں گے انہوں نے ارنا سے گفتگو کے دوران کہا کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے سارے اقدامات وطن اور ملک کے دفاع کے لئے انجام پارہے ہیں – یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن علی العماد نے کہا کہ سعودی عرب کے ایک اہم ترین اتحادی متحدہ عرب امارات نے اپنے اندازوں پر نظرثانی کرنے کی درخواست یمن کو ارسال کی ہے ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کو چاہئے کہ وہ اپنا راستے کی اصلاح کر لے اور پوری طرح سے یمن سےنکل جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button