پاکستان

متاثرین زلزلہ کی امداد ہمار اخلاقی و قومی فریضہ ہے، علامہ نیاز حسین نقوی

بحیثیت قوم ہمیں حالیہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے

شیعت نیوز :متاثرین زلزلہ کی امداد کے حوالے سے پوری پاکستانی قوم نے جس طرح بلاامتیاز مدد کی تھی،اسی طرح ایک بار پھر بحیثیت قوم ہمیں حالیہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق متاثرین زلزلہ کی امداد کے حوالے سے جامعۃ المنتظر لاہور میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کا کہنا تھا کہ حالیہ زلزلے سے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کے علاقے متاثر ہونے سے مقامی آبادی کاروبار زندگی متاثر ہوا ہے۔ متاثرین کی امداد ہمارا اخلاقی و قومی فریضہ ہے۔علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ پاکستانی قوم نے پہلے بھی زلزلے اور سیلاب سے متاثرہ اپنے بھائیوں کی دل کھول کر امداد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے پاک فوج کی کاوشیں قبل ستائش ہیں،علامہ عبد الخالق اسدی

 

یہ بھی پڑھیں :علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

علامہ نیاز حسین نقوی نے مزید کہا کہ متاثرین زلزلہ کی بحالی کا حکومتی سطح پر کام نہ صرف تیز ہوگا بلکہ عوام بھی اپنے بھائیوں کی امداد دل کھول کر کریں گے۔ اس حوالے سے صدقات و خیرات اور دیگر وجوہات شرعیہ سے بھی مدد کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button