پاکستان

اہلسنت امام مسجد کی جانب سے عزادارن امام حسینؑ کا جلوس عزاء میں استقبال

عزاداروں نے قاری آفتاب احمد کی جانب سے عزاداروں کے استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا

شیعت نیوز :اہلسنت امام مسجد کی جانب سے جلوس عزاء میں شرکت کے لئے آنے والے عزادارن امام حسینؑ کے لئے لگائے گئے استقبالیہ بینرز نے مقامی تکفیری مولویوں کی جانب سے علاقے میں فرقہ وارانی فسادات کی سازش کو ناکام بنا دیا۔

اطلاعات کے مطابق 24 محرم الحرام کے موقع پر اسلام آباد کے علاقے شکریال میں امام زین العابدینؑ کے یوم شھادت کی مناسبت سے برآمد ہونے والے جلوس عزاء میں مقامی مسجد کے اہلسنت خطیب کی جانب سے عزاداران امام حسینؑ کے استقبال کے حوالے سے لگائے گئے۔ خیرمقدمی بینرز نے جہاں علاقے میں شیعہ سنی بھائی چارگی کو فروغ دیا، وہیں مقامی تکفیری عناصر کی جانب سے فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو بھی بری طرح سے ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں :شیعہ سنی عمائدین کی مشترکہ کاوشیں، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد کیخلاف مقدمہ درج

جامعہ مسجد محمد یونس شکریال کے خطیب قاری آفتاب احمد کی جانب سے 24 محرم کے جلوس عزاء میں شرکت کے لئے آنے والے عزاداران امام حسینؑ کے استقبال کے حوالے سے لگائے گئے استقبالیہ بینرز پر بانیان جلوس اور عزاداروں کی جانب سے انتہائی مثبت اور قابل تقلید عمل انجام دیا گیا۔مقامی عزاداروں نے قاری آفتاب احمد کی جانب سے عزاداروں کے استقبال ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button