پاکستان

امام زین العابدینؑ نے دنیا کو واقعہ کربلا کی اصل حقیقتوں سے آگاہ کیا، علامہ سید ساجد علی نقوی

امام زین العابدینؑ واقعہ کربلا کے عینی شاہد ہیں

شیعت نیوز:امام زین العابدینؑ واقعہ کربلا کے عینی شاہد ہیں، آپؑ  نے جس طرح واقعہ کربلا کے حقائق کو بیان فرمایا اور اپنی تبلیغ کے ذریعے دنیا کو واقعہ کربلا کی اصل حقیقتوں سے آگاہ کیا، اس سے جاہل اور متعصب عناصر کی جانب سے واقعہ کربلا کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے نفی ہوتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امام زین العابدینؑ کے یوم شھادت کی مناسبت سے جاری ہونے والے اپنے پیغام میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ امام زینالعابدینؑ نے مقصد امام حسینؑ کو جس طرح واضح کیا، یہ انداز باطل قوتوں کے خلاف جدوجہد کرنے والی ہر قوت کے لئے رہنما حیثیت رکھتا ہے۔علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ امام زین العابدینؑ نے اپنی پوری زندگی انتہائی کٹھن اور سنگین حالات کو برداشت کر کے عالم انسانیت کے لئے صبر واستقامت کی ایسی بنیادیں فراہم کیں، جن سے ہر دور کا انسان استفادہ کر رہا ہے اور حق پر قائم رہتے ہوئے مرنے کا حوصلہ پا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عزاداری محبت و وحدت کی فضا میں برپا کریں، ان ایام غم میں مظلوم کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھیں، علامہ ساجد نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ امام زین العابدینؑ نے زہد و تقوی اور روحانیت کے جو راستے متعین کئے اور ذہن و قلوب کو جلا بخشنے، باطن میں روشنی پیدا کرنے، نفس امارہ کو شکست دینے اور خدا کے ساتھ لو لگانے کے لئے دعاؤں کا جو ذخیرہ امت کو فراہم کیا ہے، دور حاضر میں مادیت سے گہری ہوئی انسانی زندگی میں اس سے استفادہ کیا جائے تو دنیوی و اخروی نجات کا سامان فراہم ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button