پاکستان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی کنونشن 22 تا 24 نومبر لاہور میں ہوگا

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان قاسم شمسی نے علی ضامن کو چیئرمین کنونشن مقرر کردیا

شیعت نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ تنظیمی کنونشن کا انعقاد 22 سے 24 نومبر تک لاہور میں ہوگا۔ سالانہ تنظیمی کنونشن "اتحادِ ملت و استحکام پاکستان” کے عنوان سے کرایا جا رہا ہے۔ مرکزی صدر کی جانب سے علی ضامن کو چیئرمین کنونشن مقرر ۔

اطلاعات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے سالانہ مرکزی کنونشن کے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔آئی ایس پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق 48ویں سالانہ "اتحادِ ملت و استحکام پاکستان” کنونشن کا انعقاد 22 سے 24 نومبر تک لاہور میں ہوگا۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان قاسم شمسی نے علی ضامن کو چیئرمین کنونشن مقرر کئے جانے کے بعدکنونشن کے انعقاد کے حوالے سے بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مفتی جعفر حسین نے ظالم و جابر آمر کے سامنے نہ جھک کر ہمیں ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا جو درس دیا وہ مشعل راہ ہے، قاسم شمسی

یاد رہے کہ آئی ایس او پاکستان کا سالانہ کنونشن ہر سال لاہور میں منعقد ہوتا ہے جس میں نئے میر کاررواں کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے۔ کنونشن میں ملک بھر سے آئی ایس او کے عہدیدار اور اراکین شرکت کرتے ہیں جبکہ علمائے کرام، سابقین اور تنظیمی مبصرین بھی شریک ہوتے ہیں۔ کنونشن کے اختتام پر استحکام پاکستان ریلی بھی نکالی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button