اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پی ٹی آئی کے وزیر فیصل واوڈاکا اپنے ساتھی شاہ محمودقریشی کے خلاف خطرناک انکشاف

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکشمیرکے حوالے قوم سےخیانت کی ہے

شیعت نیوز:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا اپنی ہی جماعت کے وفاقی وزیر خارجہ پر پھٹ پڑے۔انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی اور کشمیری قوم سے جھوٹ بولا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے 58 ممالک پاکستان کی حمایت میں اقوام متحدہ میں پاکستان کو ووٹ دیں گے۔16 ممالک کونسے ہیں کہ جو پہلے پاکستان کے حمایتی تھے لیکن ان کے ووٹ بھارت کو ملے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی کے ہوتے ہوئےعمران خان کو دشمنوں کی ضرورت نہیں

اطلاعات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکشمیرکے حوالے قوم سےخیانت کی ہے ۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے قوم کو دھوکے میں رکھا کہ 58ممالک کشمیر کی حمایت اقوام متحدہ میں پاکستان کا ساتھ دیں گے لیکن ہوا اس کے بالکل برعکس، انہوں نے شاہ محمودقریشی کے حوالے سے کہاکہ وہ جواب دیں کہ وہ 16ممالک کون سے ہیں جنہوں نے پہلے پاکستان کی حمایت کی اور بعد میں ووٹ بھارت کو دئیے؟

متعلقہ مضامین

Back to top button