وہی ہوا جس کا ڈر تھا،مفتی منیب الرحمٰن یزید پلید کا وکیل صفائی بن گیا
مفتی ملعون نے یزیدپلید کی وکالت کرتے ہوئے کہاکہ میں نے کسی بھی کتب یا روایت میں یہ بات نہیں پڑھی کے امام حسین ؑ کے قتل کا حکم خود یزید نے دیا ہو

شیعت نیوز:وہی ہوا جس کا ڈر تھا، مفتی منیب الرحمٰن یزید پلید کا وکیل صفائی بن گیا۔نجی ٹی وی کے ٹاک شو میںنواسہ رسول ؐامام حسین ؑ کے قتل میں یزید لعین کے براہ راست ملوث نہ ہونے کا دعویٰ ۔ محبان اہل بیت رسول ؐ میں شدید اشتعال ، نام نہاد مفتی منیب نے فوری معافی کا مطالبہ ۔خیال تصور کیا جارہاتھاکہ بریلوی مکتب فکر میں جنم لینے والے نئے ناصبی طبقے کو یزید ملعون کے دفاع تک پہنچنے میں 5،10سال کا عرصہ لگ جائے گالیکن مفتی منیب نے یہ صفر بڑی تیزی سے طے کروادیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی اور بریلوی لبادے میں چھپے تکفیری وناصبی سوچ کے حامل مفتی منیب الرحمٰن نےاینکر کےسوال پر یزید ابن معاویہ لعین کے بارے میں ایک ٹی وی ٹاک شومیں دعویٰ کیا ہے کہ وہ سانحہ کربلا یا نواسہ رسول ؐامام حسین ؑ کے قتل میں براہ راست ملوث نہیں تھا۔ اس کے ان واقعات میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ۔مفتی ملعون نے یزیدپلید کی وکالت کرتے ہوئے کہاکہ میں نے کسی بھی کتب یا روایت میں یہ بات نہیں پڑھی کے امام حسین ؑ کے قتل کا حکم خود یزید نے دیا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی عمر کی نواسہ سولؐ امام حسینؑ کی شان میں بدترین گستاخی
مفتی منیب نے صاف الفاظ میں کہاکہ سانحہ کربلا میں یزید کے ملوث ہونے کاکوئی ثبوت نہیں ، مفتی منیب نے بڑے ادب اور احترام کے ساتھ یزید ملعون کا نام لیا او رکہاکہ میرے پاس شواہد نہیں کہ انہوں(یزید لعین)نے ایسا حکم دیا ہو۔جب میزبان اس بات کو محسوس کرتے ہوئے زرا کھنچائی کی یعنیٰ چھبتے ہوئے سوالات کیئے تومفتی منیب نے رسمی اندازمیں بات کو سنبھالنے کی کوشش کی ۔لیکن میزبان کے کھرے سوالات پرفوراًیزیدکو لعین کہہ کر بات کو رخ دیا کہ ہاں شہدائے کربلا کیا عام مسلمان بھی قتل ہوتوقیامت میں حکمران سے سوال تو ہوگا۔۔وغیرہ وغیرہ
واضح رہے کہ پاکستان میں دیوبندی مکتب فکر کی نسبت بریلوی مکتب فکرکوزیادہ محب اہل بیت ؑ تسلیم کیا جاتا ہے ۔لیکن مفتی منیب جیسے تکفیری اور ناصبی ذہنیت کے حامل علماءنے تاریخ اسلام کو مسخ کرکے دشمنان رسول ؐاورآل رسول ؑ کو ہیرو بنانا شروع کردیا ہے۔ اس کے مقابلے میں دیوبند مکتب فکر کے نمائندہ عالم دین مولانا طارق جمیل جیسی شخصیات حق وصداقت پر مبنی روایات کی روشنی میں اہل بیت ؑ رسول ؐ کی فضیلت اور یزید ابن معاویہ کے ظلم اور استبداد پر کھل کر بات کرتے ہیں ۔
پاکستان کے کروڑوں محبان اہل بیت ؑ مفتی منیب کی جانب سے یزید لعین کے لئے احترام کے اظہار اور تاریخ اسلام میں تحریف کی سخت مذمت کرتے ہیں اور شہادت اما م حسین ؑ میں یزید ابن معاویہ کو ملوث قرار نا دینے کے جھوٹ پرشدید احتجاج کرتے ہوئے اس بدبخت یزید کے وکیل مفتی منیب سے فوری معافی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔