پاکستان

بابوسر بس حادثے کے زخمی پاک فوج کی نگرانی میں راولپنڈی منتقل

بابوسر بس حادثے کے 13 زخمیوں کو گلگت سے سی ون تھرٹی طیارے کے زریعے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

شیعت نیوز: بابوسر بس حادثے کے 13 زخمیوں کو ڈسٹرک ہیڈکوارٹر اسپتال گلگت سے سی ون تھرٹی طیارے کے زریعے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔جہاں تمام زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کرتے ہوئے پاک فوج کی نگرانی میں تمام زخمیوں کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بابوسر بس حادثے میں 13 شدید زخمی افراد کو فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان کی فوری ہدایت پر پاک فوج کے سی ون تھرٹ طیارے کے زریعے راولپنڈی منتقل کردیا گیا ،جہاں سی ایم ایچ اسپتال میں پہلے سے ایمرجنسی کا نفاز کیا جا چکا تھا۔زرائع کے مطابق سی ایم ایچ اسپتال میں تمام زخمیوں کا علاج شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ 13 زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تاہم پاک آرمی کے ڈاکٹرز زخمیوں کی جان بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :علامہ راجہ ناصر عباس کا شیخ قاسم رجائی اور شیخ غلام مہدی حسنی کی رحلت پر اظہار افسوس

فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے یقین دلایا ہے کہ تمام زخمیوں کو بھرپور طریقے سے علاج و معالجے کی سہولیات دی جائیں گی، پاک فوج مصیبت کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑی ہوگی اور ایک ایک زخمی کے ٹھیک ہونے تک فوج چین سے نہیں بیٹھے گی۔یاد رہے کہ اتوار کے روز بابوسر گٹی داس میں مسافر بس کے ہولناک حادثے میں 26 مسافر جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں پاک فوج کے 10 اہلکار بھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button