پاکستان

علامہ راجہ ناصر عباس کا شیخ قاسم رجائی اور شیخ غلام مہدی حسنی کی رحلت پر اظہار افسوس

شیخ قاسم رجائی اور شیخ غلام مہدی حسنی کی علمی و قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

شیعت نیوز: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ گٹی داس بابوسر بس حادثے میں شیخ قاسم رجائی اور شیخ غلام مہدی حسنی کی رحلت پر سوگواران سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کےبلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے مجلس وحدت مسلمین ضلع گنگچھے کے سابق سیکریٹری جنرل حجت الاسلام شیخ قاسم رجائی اور جامعہ اہل بیت ؑ کے مدرس حجت الاسلام شیخ غلام مہدی حسنی کی اہل خانہ سمیت ناگہانی وفات پر دلی رنج وغم اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ قاسم رجائی قوم و ملت کا درد رکھنے والے جیّد عالم دین تھے ۔

یہ بھی پڑھیں :آغا سید علی رضوی کا بابوسر حادثے پر فورس کمانڈر اور کمشنر بلتستان سے رابطہ

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ حجت الاسلام شیخ قاسم رجائی اور جامعہ اہل بیت ؑ کے مدرس حجت الاسلام شیخ غلام مہدی حسنی کی علمی و قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انھوں نے مزید کہا کہ دونوں علماء زیارت امام حسین ؑ کی غرض سے عازم سفر تھے جو کہ یقیناًاپنے آقا ومولا کی بارگاہ میں پہنچ چکے ہوں گے ۔ غم کے اس اندوہناک موقع پر ان کے اور تمام جان بحق افراد کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔اور دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button