لبنان

اسرائیلی حکومت ، پاکستان، ایران، عراق، شام اور لبنان کیلئے بڑا خطرہ ہے، سید حسن نصر اللہ

اسرائیلی حکومت اپنے جنگی عزائم کیوجہ سے پاکستان،ایران،عراق،شام اور لبنان کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے

شیعت نیوز :اسرائیلی حکومت اپنی جارحیت اور جنگی عزائم کی وجہ سے پاکستان،ایران،عراق،شام اور لبنان کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔ اسرائیل اس وقت بھی 200 سے زاِئد ایٹمی وار ہیڈز رکھتا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنانی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حکومت نے اس وقت بھی 200 سے زاِئد ایٹمی وار ہیڈز کو محفوظ کر رکھا ہے،جوکہ اسرائیلی حکومت کے خیال میں ان کے گریٹر اسرائیل منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے کافی ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو خطے کے اندر امریکہ کا دایاں بازو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی حیثیت خطے میں ایک فوجی اڈے جتنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب اورمتحدہ امارات فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کررہےہیں سید حسن نصر اللہ

سید حسن نصر اللہ اسرائیلی حکومت کو پاکستان،ایران،عراق،شام اور لبنان سمیت وسط ایشائی ممالک کے لئے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں موجود باشعور،فداکار عوام اور حقیقی اسلام سے آشنا اسلامی حکومتوں اور تنظیموں کا اثر و رسوخ ہی ہے کہ جو اب تک اسرائیل ان ممالک پر اپنا غلبہ قائم کرنے سے محروم رہا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کیجانب سے اسرائیل کے خاتمے کیلئے 25 سال کی پیشینگوئی کو انتہائی اہم اور سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام حقائق، تجزیئے اور اطلاعات یہی ظاہر کرتے ہیں کہ اسرائیل کا خاتمہ قریب ہے، لیکن ایسا اس وقت ممکن ہے کہ جب اسلامی مزاحمت خطے میں اپنا کام جاری رکھے اور اسرائیل کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکے،تو انشاء اللہ اسرائیل کا ناپاک وجود 25 سال تک بھی قائم نھیں رہ پائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button