پاکستان کی اہم خبریں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

ایرانی حکومت سمیت پوری ایرانی قوم کشمیر کے عوام اور پاکستانی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

شیعت نیوز :اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نیویارک میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے صدر حسن روحانی کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ اور بدترین صورتحال سمیت بھارتی قابض افواج کی جانب سے کرفیو کی صورت میں مظلوم کشمیری عوام کے جائز اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورت حال کے بارے میں ایرانی صدر کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان نے امریکی جنگ میں شمولیت کو ایک بار پھر بڑی غلطی قرار دے دیا

اسلامی جمہوریہ یران کے صدر حسن روحانی نے وزیر اعظم پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کو مسئلہ کشمیر کے حوالے پاکستانی حکومت اور عوام خصوصاً مظلومین کشمیر اپنے آپ کو تنہا نا سمجھیں،ایرانی حکومت سمیت پوری ایرانی قوم کشمیرکے عوام اور پاکستانی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا اور مسئلہ کشمیر و فلسطین سمیت خطے کے دیگر اہم مسائل کے حوالے سے پاک ایران تعلقات کو مضبوط بناتے ہوئے ایکدوسرے کا ساتھ دینے کا بھی اعادہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button