پاکستان

المصطفی لائیرز فورم پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں یوم حسینؑ کا انعقاد

یوم حسینؑ میں لاہور ہائیکورٹ بار کے سنیئر وکلاء اور دیگر شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی

شیعت نیوز :المصطفی لائیرز فورم پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے یوم حسینؑ سے معروف عالم دین علامہ زکی باقری اور اہلسنت عالم دین علامہ حافظ اظہار الحق زاہدی نےخطاب کیا، جبکہ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار کے سنیئر وکلاء اور دیگر شخصیات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق المصطفی لائیرز فورم پاکستان کے زیر اہتمام ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم لاہور میںمنعقد ہونے والے یوم حسینؑ سے معروف عالم دین علامہ زکی باقری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین ؑ کی قربانی کا مقصد دینِ محمدؐ کی سر بلندی تھا۔انھوں نے کہا واقعہ کربلا وقوع پذیر ہوئے صدیاں گزر گئی مگر ذہنوں اور دلوں میںزات امام حسینؑ زندہ و جاوید ہے ، جبکہ خاندان رسالتؐ پر مظالم کی تاریخ رقم کرنے والے یزید خود تاریخ کے اوراق سے غائب ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پشاور میں یوم حسینؑ کا انعقاد 26 ستمبر کو ہوگا

یوم حسینؑ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معروف اہلسنت عالم دین علامہ حافظ اظہار الحق زاہدی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ یوم حسینؑ کا پیغام فرقہ واریت نہیں بلکہ اتحاد بین المسلمین ہے۔انھوں نے کہا کہ کربلا اتحاد کا پیغام ہے اور یزید ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک فکر اور سوچ کا نام ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button