پاکستان

عزاداری امام مظلومؑ کیخلاف ہنگو میں مقدمہ کا اندراج قابل مذمت ہے،علامہ وحید کاظمی

آئی جی خیبر پختونخوا نعیم خان ڈی پی او کوہاٹ اور ڈی پی او ہنگو ک برطرف کریں

شیعت نیوز :عزاداری امام مظلومؑ  کے بانیان اور شرکاء کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا کسی صورت قبول نہیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا نعیم خان ڈی پی او کوہاٹ اور ڈی پی او ہنگو کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے انہیں انکے عہدوں سے برطرف کریں۔

اطلاعات کے مطابق عزاداری اما م مظلومؑ  کی مناسبت سے نکلنے والے جلوس کے بانیان اور شرکاء کے خلاگ ہنگو پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے انراج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی کا کہنا تھا کہ کوہاٹ اور ہنگو کے ڈی پی اوز کا کردار انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک رہا ہے۔ انہوں نے اہل تشیع کی مذہبی رسومات کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، جو ایک عرصے کے بعد امن و امان کی قائم پرامن فضا کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ اور ہنگو کے ڈی پی اوز نے راویتی جلوس پر ایف آئی آر درج کرکے اپنے کردار کو مشکوک بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور ہائی کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا، ڈی پی اوکوہاٹ کا امام بارگاہ کی سیل کھولنے سے انکار

علامہ وحید کاظمی کا کہنا تھا کہ عزاداری امام مظلومؑ کے جلوس کے شرکاء اور عمائدین پر ایف آئی آر درج کرنا کسی صورت قبول نہیں، لہذا ہم آئی جی خیبر پختونخوا نعیم خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈی پی او کوہاٹ اور ڈی پی او ہنگو کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے انہیں ان کے عہدوں سے برطرف کریں، کیونکہ انہوں نے امن و امان کی پرامن فضا کو قائم کرنے کے بجائے کسی کی ایماء پر جانبدار اور متعصبانہ رویہ اختیار کیا ہے۔ جو وہاں اس علاقہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے کسی طور بھی مناسب نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button