پاکستان

شھید میجر سید عدیل شاہد کی نماز جنازہ مسجد خیرالعمل انچولی میں ادا کر دی گئی

شھید کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ وادی حسینؑ قبرستان میں کر دی گئی

شیعت نیوز :شھید میجر سید عدیل شاہد زیدی کی نماز جنازہ مسجد خیرالعمل انچولی بلاک 20 میں ادا ۔شھید کی تدفین سپر ہائی وے پر واقع وادی حسینؑ قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ سول و فوجی حکام سمیت مومنین و مومنات کی کثیر تعداد میں شرکت۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر افغان دہشتگردوں کی جانب سے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے میجر سید عدیل شاہد زیدی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین مسجد خیرالعمل انچولی بلاک 20 میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں شھید کے اہل خانہ و عزیز و اقارب سمیت کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز،گورنر سندھ عمران اسمعیل، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی،علامہ سید باقر عباس زیدی،علامہ مبشر حسن،شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی،جعفریہ الائنس کے شبر زیدی ودیگر مذہبی و سیاسی رہنماؤں اور کارکنان سمیت مومنین و مومنات کی کثیر تعداد شریک تھی۔

یہ بھی پڑھیں :پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید

نماز جنازہ کے بعد شھید میجر سید عدیل شاہد زیدی کا جسد مبارک پاک فوج اور سندھ رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں وادی حسینؑ قبرستان منتقل کیا گیا کہ جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شھید کو سلامی پیش کی ۔بعد ازاں شھید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button