مسئلہ کشمیر کےحل کےلیے پاکستان بھارت مذاکرات انتہائی ضروری ہیں، اقوام متحدہ

20 ستمبر, 2019 15:08

شیعت نیوز:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے کہا کہ ہم صرف اپنی خدمات پیش کرسکتے ہیں اور فریقین قبول کرلیں تو اس پر عمل کیا جاسکتا ہے اور دوسری جانب ہم کسی چیز کی حمایت کرسکتے ہیں جس کا اظہار کیا جا چکا ہے اور کیا جاتا رہے گا۔

سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے مزید کہا کہ میری رائے واضح ہے کہ علاقے(مقبوضہ کشمیر)میں انسانی حقوق کامکمل احترام کیا جانا چاہیے اور یہ کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کو حل کرنے کے لیے مذاکرات انتہائی اہم ہیں۔

5:19 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top