مقبوضہ فلسطین

شہر رام اللہ پر صیہونی فوجیوں کی یلغار ، دسیوں فلسطینی زخمی

صیہونی فوجیوں نے آج غرب اردن کے علاقوں پر حملہ کر کے تیئیس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

شیعت نیوز :غرب اردن کے صدر مقام شہر رام اللہ پر صیہونی فوجیوں کی یلغار اور اس کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں فلسطینی جوان زخمی ہوگئے- صیہونی فوجیوں نے فلسطینی جوانوں سے جھڑپ کے دوران ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی – اس سے پہلے بھی لبنان کی المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی تھی کہ صیہونی فوجیوں نے آج غرب اردن کے علاقوں پر حملہ کر کے تیئیس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا-صیہونی اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے تحت ہر روز فلسطینی علاقوں پر حملے کرتے ہیں اور بےبنیاد دعؤوں اور بہانوں سے انھیں گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیتے ہیں- اس وقت اسرائیلی جیلوں میں چھے ہزار سے زیادہ فلسطینی قیدی ہیں- ان قیدیوں میں باسٹھ خواتین اور اٹھارہ سال سے کم عمر کے تین سو بچے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button