پاکستان

شمع ہدایت ٹیم کے زیراہتمام عاشورا آرٹ کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد

شمع ہدایت ٹیم کیجانب سے عاشورا آرٹ کے عنوان سے کوئٹہ میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش کا انعقاد

شیعت نیوز : شمع ہدایت ٹیم کے زیراہتمام عاشورا آرٹ کے عنوان سے کوئٹہ میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش کا انعقاد ہوا۔نمائش میں شرکت کرنے والے ہر طبقے اور ہر عمر کے افراد نے نمائش میں رکھے فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اطلاعات کے مطابق شمع ہدایت ٹیم کے زیراہتمام اور مصباح القرآن ایجوکیشنل اکیڈمی، ابو تراب اوپن اسکاوٹس کے اشتراک سے منعقد ہونیوالی نمائش میں شامل فن پاروں میں واقعہ کربلا سے متعلق اہم نکات کو اجاگر کیا گیا۔ شمع ہدایت کے زیر اہتمام نمائش میں شریک مصوروں کی جانب بنائی گئی پینٹنگز میں جہاں امام حسینؑ کے خاندان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی منظر کشی کی گئی ، وہیں اصحاب امام ؑ کی جرآت بہادری اور وفاداری کے بے مثال کارناموں کو بھی نمایاں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس کا یوم عاشورا1441ہجری کے موقع پر عالم اسلام کے نام پیغام

نمائش کے اختتام پر ججز نے شمع ھدایت ٹیم کی جانب سے عاشورا آرٹ کے عنوان سے منعقد کی گئی نمائش اور اس میں رکھے گئے فن پاروں کے زریعے واقعہ کربلا کو ایک نئے اور دلفریب انداز میں پیش کرنے پر منتظمین اور مصوروں کی تعریف کی ان میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button