پاکستان

مظلومین یمن کیخلاف سعودی جارحیت پر خاموش جماعتی،یمن کے حملے کیخلاف چیخ اٹھا

مظلومین یمن پر 4 سالہ بدترین سعودی جارحیت پر خاموش جماعت اسلامی

شیعت نیوز :مظلومین یمن پر 4 سالہ بدترین سعودی جارحیت پر خاموش جماعت اسلامی کے نا ئب امیر لیاقت بلوچ نے یمنی مجاہدین کی جانب سے سعودی آئل فیلڈز پر ڈرون حملوں کو عالم اسلام پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس حملے کو عالم اسلام کی نابودی قرار دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق سعودی نمک خوار ملاؤں کے ہمراہ لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو زیر کرنا عالم اسلام کی نابودی ہوگی۔آل سعود کے مظلومین یمن پر بدترین حملوں کے نتیجے میں ہزاروں بیگناہ بچوں،عورتوں،جوانوں اور بزرگوں کی المناک شھادتوں پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر آل سعود کی جانب سے امت مسلمہ خصوصاً مظلوم فلسطینی و کشمیر عوام سے بدترین خیانت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکمران امت مسلمہ کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :انصاراللہ کا ایسا حملہ کے سعودی حکمرانوں سمیت امریکہ ودیگراتحادی ممالک کی نیندیں حرام

لیاقت بلوچ سمیت دیگر سعودی نمک خوار ملاؤں نے بھارتی قابض افواج کی جانب سے مظلومین کشمیر کے خلاف انسان سوز مظالم پر آل سعود کی جانب سے بھارتی موقف کی حمایت اور مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی مسئلہ قرار دیئے جانے کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے خادمین حرمین شریفین کے خلاف سازش قرار دے دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button